جیسے سمندر میں گِہرائ ہو
جیسے موج کسمسائ ہو
جیسے دُور کوئ طُوفان ہو
اور دھنک کا آسمان ہو
بس تُم میرے پاس رہو
بس تُم میرے پاس رہو
جیسے چاندنی کی ٹھنڈک ہو
جیسے بادلوں پہ دستک ہو
جیسے پھُولوں کی رنگت ہو
اور سِتاروں جیسا جہاں ہو
بس تُم میرے پاس رہو
بس تُم میرے پاس رہو
Wah wah. Good one
LikeLiked by 1 person
کیا کہنے ہیں! آپ کی اجازت سے چند اضافی اشعار
جیسے کوئل گنگناتی ہو
گیت کوئ سناتی ہو
جیسے پھول چمن میں کھلتے ہوں
دو دل بچھڑ کر ملتے ہوں
جیسے نغمگی فضا میں ہو
مخمور مہک ہوا میں ہو
بس تُم میرے پاس رہو
بس تُم میرے پاس رہو
LikeLike
واہ! پسند کرنے کا شکریہ. آپ نے تو اِن اشعار میں چار چاند لگا دِیۓ . بہت خُوب
LikeLike