آرزُو

image

خوُد کو پِیتی ہوُں جب آئینۂِ نشے سے ٹکراتا ہے یہ دل

فَقط اُس کی آنکھوں میں ڈُوبنا ہے، اورکوئی آرزُو بھی نہیں

قِصّۂِ ذات  تمام ہُوا اُن دھڑکنوں نے جب کروٹ لی

فَقط اُس کی سانسوں میں جھُولنا ہے،اور کوئی چاہ بھی نہیں

تڑپتی ہے رُوح جب شِدّتِ کسک چُومے بدن کی کلیاں

فَقط اُس کی باہوں میں جُھومنا ہے،اور کوئی خواہِش بھی نہیں

اُس حصارِ خوُشبو میں دَم توڑتے ہوۓجب رُوبرُو ہونے لگوں

فَقط اُس کی آغوش میں لُٹنا ہے،اور کوئی تمّنا بھی نہیں

سایۂِ وجُود کی کشِش میں جب بے خوُد ہونے لگے شمعٰ

فَقط اُس کی گردِش میں گھُومناہے،اور کوئی حسرت بھی نہیں

Leave a comment