جمِیل احساس

image

اُس خوُشبو سے مُعطّر ہے

میری سانس کی دھیمی

مِہک جو اُس جمِیل شخص

کےحسین وجُود سے ٹکرا کے

واپس میری شناخت میں پیوست

ہو گئی ہے اور میں خُود کے

قید خانے کی ویِران گلیوں کا

….راستہ بھُول چُکی ہوں

میرے سونے کے اِس محل کی

خالی دیواروں پہ جب اُن جمِیل

ہاتھوں سے دستک ہوتی ہے تو

اِن کھنڈروں کے سُوکھے روشن دانوں

میں سے جھانکتی تِتلیاں اپنے

رنگ بِرنگی پروں سے اُن کناروں کو

سِہلا تی ہیں جن کی تنہائیوں کا

….راستہ بُھول چُکی ہوں

بادِ صبا چِڑاتی ہے اِس انداز سے

کہ آنگن کی گیِلی مِٹّی پِچھلی رات

کی کہانی دوہرا رہی ہو اور اُس

جمِیل آغوش کے مَرمریں احساس کے

رنگوں میں گَر شامل بھی ہو جاؤں

تو ہِجر کی راہوں سے سفر کرتی

یہ ٹِہنیاں اُن بادلوں کو چھُوتی

ہیں جن کی اُونچائیوں کا

….راستہ بھُول چُکی ہوں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s