بے رنگ صُبح پھِیکی شام ہے
کہاں ہے میری دُنیاسنوارنے والا؟
پُوری مُسکان کی نامُکّمل خوشی ہے
کہاں ہے میری ذات سجانے والا؟
اُلجھتےراستوں میں لمحےدُشوار ہیں
کہاں ہے میری پہیلی سُلجھانے والا؟
جلتی شمعٰ کی آنچ مدھم ہو رہی ہے
کہاں ہے میری رُوح سُلگانے والا؟