..اُس کی دُھن میں

image

اُس کی خُوشبو پیراہن میرا

پیمانہ آنکھیں نظارہ میرا

آشنا دھڑکن دل میرا

سُلگتی سانس جسم میرا

بکھرتی کسک لُٹنا میرا

گُلابی وصل تُحفہ میرا

ہاتھ سَندلی پگھلنا میرا

تڑپ اُس کی آنسُو میرا

کِھلتی دھُوپ جلنا میرا

ریشمی بِچھونا بستر میرا

چھَلکتی پیاس جام میرا

سِیلی رُت جنوُن میرا

آنگن چاند ٹھِکانا میرا

نام اُس کا وجوُد میرا

2 thoughts on “..اُس کی دُھن میں

  1. یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے جذبوں ، امنگوں مع حسرتوں کی دلکشا قوس قزح بکھیر دی ہو جہاں افق پر سارے رنگ پگھل رہے ہوں ، قطرہ قطرہ ، دھیرے دھیرے ، جیسے ماضی کے سب دریچے ” وا ” ہو رہے ہوں ، آھستہ آھستہ ، جیسے سرمئی یادیں اپنا دامن پھیلائے ، اپنی بانہوں میں سمیٹ رہی ہوں

    محبت کیا ہوتی ہے ؟ الفت کا اظہار کیسے ہوتا ہے ؟ مروت کا ساز دل کی دھڑکنوں میں سما کر کیسے اپنی دھنوں کو چھیڑتا ہے

    افق کے اس پار سے ، یادوں کے فاختائی اوراق پریشاں، جدائی کا عالم کیسے بیان کرتے ہیں ،

    درد کی لذت اپنے دامن میں کیا کیا رکھتی ہے ،
    بچھڑنے کے عمل سے وصل کی چاہت کا سفر کیسا ہوتا ہے ؟
    یہ گداز من میں کیسے اترتا ہے ؟

    یہ کھٹے میٹھے ، فطری اور جبلی جذبے کس کس روپ میں عیاں ہوتے ہیں اور ہماری زندگی کو کیسے متاثر کرتے ہیں

    ہر سطر خوبصورت مگر منفرد نکھار اور سنگھار کے ساتھ قاری کو خود میں جذب کرتی چلی جاتی ہے ، جیسے پنگھٹ پر جدائی اور برہا کی نٹ کھٹ دلہن ، سولہ سنگھار کیئے ، ایک ناز ، ادا اور غمزہ و عشوہ کے ساتھ ، ہاتھ ہلا رہی ہو ،

    غم مجھے حسرت مجھے ، وحشت مجھے ، سودا مجھے
    ایک دل دے کر ،… خدا نے ..، دے دیا ، کیا کیا مجھے


    آداب

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s