مُکمّل تصویر

image

ادھُورے پَل آزاد ہوں جب

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

بدن جب رُوح  سے ٹکراۓ

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

تصویر میں رنگ بھریں جب

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

دھڑکن سُنے جب دل کی بات

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

کِنارے تَر ہونے لگیں جب

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

سانسوں کی ڈور اُلجھے

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

ڈُوبتے جائیں جذبات میں

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

دو بدن اِک جان بنیں

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

حُسن چکھےعشق کے ہاتھ

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

جب درد ہو حوالے کسک کے

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

بے خُودی شِکست دے خود کو

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

صبر جب عرُوج کا زیور پہنے

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

دِلکشی چُھپا لے سب راز

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

سِتم ٹُوٹےاورلَب مُسکرائیں

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

نگاہیں کریں نزرانہ قبُول

تو کامِل ہوتی ہے زندگی

سجدہ ادا ہو مِحبوب کو اگر

تو حاصل ہوتی ہے بندگی

2 thoughts on “مُکمّل تصویر

  1. اس نظم کو بڑھ کر بہت لطف آیا….

    🙂 🙂

    یوں لگا جیسے ” واجدہ تبسم ” نے ….” فہمیدہ ریاض ” کا قلم سنبھال لیا ہو

    سچ کا اپنا انداز اور اپنی کڑواہٹ ہوتی ہے ..اور اپنا مزاج ہوتا ہے ، ہر آدمی سچ نہیں لکھ سکتا بلکہ ہر آدمی سچ محسوس ہی نہیں کر سکتا
    لب ساحل ، کتنے طوفاں مچل رہے ہیں ، ذات میں کتنے ” گرداب ” اپنا ” گردھاری چکر لیئے، نس نس کو ، رگ رگ کو کیسے سلگا رہے ہیں

    شاعر لوگ بہت عجیب نسل ہوتے ہیں …” مجاز ” کو بھی ..” سات پردوں ” میں لپیٹ کر بیان کرتے ہیں ..شاید کوئی فطری جھجھک ،..کوئی معاشرتی پہلو ، یا سماجی بندھن ، انکے قلم کو روک لیتا ہے اور وہ تہہ در تہہ کچھ بیان کرتے ہوئے ، رک رک کر ، …” کچھ بھی نہ کہا ، اور کہہ بھی گئے ….کچھ کہتے کہتے ، رہ بھی گئے ” والی منزل پر ایستادہ رھتے ہیں

    اس کو پڑھ کر بہت لطف آیا …آپ کے ” ڈرے ڈرے “..سہمے سہمے ” انداز سے کہے سچ کا اپنا ہی مزہ رہا

    تسلیمات

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s