دل اُن آنکھوں کو
دیکھنا چاہتا ہے
صرف جن کی
چمک بتاتی ہے کہ
…میں خوبصورت ہُوں
دل اُن باہوں میں
ٹُوٹنا چاہتا ہے صرف
جن کی پناہ گاہ
دیتی ہے گواہی کہ
…میں محفُوظ ہُوں
دل اُن اشکوں کو
پِینا چاہتا ہےصرف جن
کے جذبے اظہار کرتے
ہیں وہ تڑپ جس کی
…میں پیاس ہُوں
دل اُن شعلوں میں
جلنا چاہتا ہے صرف
جن کی لپیٹ یہ
احساس دلاتی ہے کہ
…میں موم ہُوں
دل اُن دھڑکنوں میں
ڈُوبنا چاہتا ہے صرف
جن کی صداؤں میں گُونجتا
ہے ایک وہ نام جس کی
…میں مَلکیّت ہُوں
زبردست شمع
LikeLike
شکریہ
LikeLiked by 1 person