میں تیری اَگن میں پگھلناچاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو شرارہ بنے
میں تیرے ہونٹوں سے پِینا چاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو مےخانہ بنے
میں تیری نظروں میں لُٹناچاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو قاتل بنے
میں تیرے ہاتھوں میں سجناچاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو سِنگھار بنے
میں تیری زُلف میں چُھپنا چاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو برسات بنے
میں تیری بانہوں میں بہکناچاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو مُحافظ بنے
میں تیرے وجُود میں اُترناچاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو سمندر بنے
میں تیرے قدموں میں بِچھناچاہُوں
شرط یہ ہے کہ تُو خُدا بنے