رنگوں میں شامل نیا رنگ
کوئی سمجھ نہیں پاۓ گا
تصوّر میں بسی تصویرکو
کوئی دیکھ نہیں پاۓ گا
خواب تعبِیر کی چاہ میں
کوئی جانچ نہیں پاۓ گا
جُدا راہوں کی ایک منزل
کوئی ڈھُونڈ نہیں پاۓ گا
جلتی آگ میں سرد تاثیِر
کوئی سِہہ نہیں پاۓ گا
عرش پہ سَجتی قوسِ قزح
کوئی پَرکھ نہیں پاۓ گا
دل کی آہ میں شوخ برق
کوئی سُن نہیں پاۓ گا
عشق کے پاکیزہ درد کو
کوئی جان نہیں پاۓ گا
رُوح پہ جَمتےاَشکوں کو
کوئی چھُو نہیں پاۓ گا