اُس کی نظر اُٹھے
…تو صرف مُجھے دیکھنے کے خیال سے
اُس کے لَب ترسیں
…تو صرف مُجھے چُومنے کے خیال سے
اُس کے ہاتھ بڑھیں
…تو صرف مُجھے تھامنے کے خیال سے
اُس کا دل دھڑکے
…تو صرف مُجھے چاہنے کے خیال سے
اُس کی پیاس جگے
…تو صرف مُجھے چھُونے کے خیال سے
اُس کے خواب سجیں
…تو صرف مُجھے پانے کے خیال سے