مُحبّت ہے سفر ہے اور میں
اُس کی آنکھوں میں زندگی ہے میری
چاہت ہے اظہار ہے اور میں
اُس کی دھڑکن میں عاشقی ہے میری
اُلفت ہے اِنتہا ہے اور میں
اُس کی آرزو میں تباہی ہے میری
راحت ہے آشنائی ہے اور میں
اُس کی باہوں میں کامیابی ہے میری
آزمائش ہے بھنور ہے اور میں
اُس کے فرار میں آوارگی ہے میری
اعتبار ہے رسائی ہے اور میں
اُس کے دل میں بندگی ہے میری
عشق ہے کسک ہے اور میں
اُس کےقدموں میں خُدائی ہےمیری