اِنحصار

image

برسے بارش تو گُل تَر ہونے لگتے

ہیں اُس مُحبّت میں جو بوُندیں

چومتی ہیں بدن پھُولوں کا اور

اِسی طرح میرے وجود کے چمن

کو بارش تب سیراب کرتی ہے جب

…اُس کی بانہیں مُجھے تھام لیتی ہیں

جیسے چاند کی بزم میں شِرکت

اُس تارے کی لازمی ہے جس کی تاب

میں وہ اپنی روشنی کی بھی پرواہ

نہیں کرتا تب اِسی طرح میری ہر محفل

… اُس کی رونق کےبغیرادھوری لگتی ہے

رات سیاہ آنچل اوڑھے پلکیں جھپکاۓ

جب اپنی نشیلی چال میں آہستہ آہستہ

ڈھل رہی ہوتی ہے تاکہ جذب ہو سکے

صُبح کے عشق کی چادر میں اِسی طرح

میری آنکھیں راہ تَکتی ہیں اُس نظر کی

جس کو پاتے ہی اُجالے پھیلنے لگتے ہیں

…میری اندھیر نگری کے

آئینے کو اُلفت ہے چہرے سے جس کے

عکس میں عیاں ہوتا ہے بے مثال حُسن

اور ٹُوٹ جاۓ تو ریزہ ریزہ نظر آتی ہے

صُورت بِالکُل اِسی طرح اُس کی نگاہوں

میں خود کو دیکھتی ہوں گر وہ ٹُوٹ جاۓ

…تو میں بھی بِکھر جاؤں گی

رنجیدہ پَل جو گُزرتے ہیں وقت کی گردش

میں قید اور خوشی اپنے انداز سے بِہلاتی

ہے نۓ جوہر دِکھا کر اور اِسی طرح میرے

اُداس لمحوں کا اِنحصار ہوتا ہے اُن حسین

پَلوں پر جب اُس کے وصل میں میری قُربت

…شامل ہوتی ہے

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s