تُمہاری آنکھیں اورمیری خُوشی
ایک دُوسرے پہ جان دیتے ہیں
میرا دل اور تُمہاری کہانی
ایک دُوسرے سےجُڑ جاتے ہیں
تُمہاری بانہیں اورمیری تسکین
ایک دُوسرے کو تھام لیتے ہیں
میری تڑپ اور تُمہارے ہونٹ
ایک دُوسرےمیں گھُل جاتے ہیں
تُمہارا وقار اور میری شوخی
ایک دُوسرے میں سما جاتے ہیں
میرا اِظہاراورتُمہاری خاموشی
ایک دُوسرے کو سُن لیتے ہیں
تُمہارے اِلفاظ اورمیرےجذبات
ایک دُوسرے میں ڈَھل جاتے ہیں
میرے شُعلےاورتُمہاری لہریں
ایک دُوسرے کو پِی لیتے ہیں