دل بن جاتا ہے پرندہ
محبّت جب اُڑھنے لگتی ہے
دل بن جاتا ہے پھُول
محبّت جب مہکنے لگتی ہے
دل بن جاتا ہے سمندر
محبّت جب مچلنے لگتی ہے
دل بن جاتا ہے مور
محبّت جب ناچنے لگتی ہے
دل بن جاتا ہے سراۓ
محبّت جب بھٹکنے لگتی ہے
دل بن جاتا ہے فقِیر
محبّت جب تڑپنے لگتی ہے