جب جب دیکھا تُمہیں
..چاہے جانے کی شِدّت بڑھی
ٹکرائی نظر جب بھی تُم سے
..پِگھل جانے کی حِدّت بڑھی
جب جب سوچا تُمہیں
..گُم ہو جانے کی خواہش بڑھی
تصویر بنی جب بھی آئینہ
..رُوبرو ہو جانے کی آرزُو بڑھی
جب جب چھُوا تُمہیں
..جذب ہو جانے کی تِشنگی بڑھی
اِنتہا۶ جب بھی لِپٹی تُم سے
..فنا ہو جانے کی حسرت بڑھی
جب جب مانگا تُمہیں
..ہوش کھو جانے کی طلب بڑھی
دُعا کرتی رہی تُمہیں پانے کی
..کعبہ جانے کی لگن بڑھی