ہمیشہ رہے گا جمالِ مہتاب جاویدہ
اور برستی رہے گی روشنی مُحبّت بن کر
ہمیشہ کھِلیں گے پھُول شاخوں پر سفید
اور مہکے گی جوانی مُحبّت بن کر
ہمیشہ طلُوع ہوگا آفتاب اُس کے نام سے
اور لِکھی جاۓ گی داستان مُحبّت بن کر
ہمیشہ کروٹ لے گا خواب نیند کے بِچھونے
اور خوابِیدہ ہوں گی پلکیں مُحبّت بن کر
ہمیشہ رہے گی میری چاہت تُمہارے لیۓ
اور رُوح اوڑھے گی آنچل محبّت بن کر
ہمیشہ طلوع ہوگا آفتاب اس کے نام سے۔۔۔واہ
LikeLiked by 1 person