مُختصر وقت

IMG_1730

کَل کی جو بہار دیکھ نہ پائیں اگر ہم

چلو آج کی خزاں میں جی کے دیکھتے ہیں

زندگی چھِین رہی ہے خُوش گوار پَل

چلو ایک نئی راحت میں اُتر کے دیکھتے ہیں

کیونکہ تھوڑا ہے وقت اور لمحے مُختصِر

چلو نئی رُوتوں میں ڈَھل کے دیکھتے ہیں

بے بسی میں سانس لیتے ہیں بےحِس لوگ

چلو آج پھر یہ بھرم توڑ کے دیکھتے ہیں

وہ تو رُک گیا ہے جیسے تھکا ہُوا مسافر

چلو بے مقصد اُڑان ہم بھر کے دیکھتے ہیں

کیسے جلے اور بُجھاۓ یہ شمعٰ ارمانوں کی

چلو پروانے کو پھر سے اُکسا کے دیکھتے ہیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s