تُم چاند ہو اور
تُمہارے رُوبرُو چمکتا سِتارہ میں
تُم گُلشن ہو اور
تُمہاری ڈالی سے لِپٹا کانٹا میں
تُم کُندن ہو اور
تُمہارے اِیندھن میں جلتا شرارہ میں
تُم سمندر ہو اور
تُمہارے بدن میں گھُلتا کِنارہ میں
تُم سفر ہو اور
تُمہاری جانب مُڑتا ہُوا راستہ میں